تحصیل لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو ہونگے

تحصیل لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو ہونگے

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو ہونگے،مستجاب خان ایڈوکیٹ،راحت یوسفزئی اورگل باچاپرمشتمل تین رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، آج 6 جنوری کو کاغذات نامزگی جمع کئے جائیں گے،9 جنوری کو حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سینئرصحافی محمدسیارخان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقدہوئی جسمیں تحصیل لاہورپریس کلب کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جنرل سیکرٹری انوارالحق نے کابینہ کی سال بھرکی کارکردگی،فنڈنگ اوراخراجات کی تفصیل اجلاس میں پیش کرکے اراکین کو بھاری بھاری کسی بھی قسم کے اعتراضات اورشکایات پرمبنی اظہار خیال کی دعوت دیدی چنانچہ عثمان غنی عارف سمیت اجلاس کے متعددشرکا نے سابقہ کابینہ اوربالخصوص صدر وجنرل سیکرٹری کے خلاف ملے جلے خیالات کااظہارکرتے ہوئے تمام کی ایک ہی شکایت رہی کہ وہ اراکین پریس کلب کو ساتھ لیکر چلنے سے گریزاں رہیں سال بھرمیں کہیں بھی کسی فنکشن یاآؤٹ ڈورپریس کانفرنس کوانفرادی طورپراَٹینڈکرتے رہیں اورباقی ساتھیوں کو اطلاع دینے کی زحمت تک گوارا نہیں کی جس پر جنرل سیکرٹری نے معقول عذر پیش کرتے ہوئے وضاحت بھی کردی اس موقع پر سالانہ انتخابات کے حوالے سے اپنی اپنی رائے بھی پیش کردی گئی جسکے نتیجہ میں کثرت رائے سے 11 جنوری بروزجمعہ انتخابی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا اورانتخابی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی اجلاس کے احتتام پر سینئر نائب صدرہارون اعوان کی والدہ محترمہ کی وفات پرمرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر