صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ،نعیم باچا

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ،نعیم باچا

رستم(نمائندہ پاکستان) عوام کے مسائل کو ایوان بالا تک پہنچانے میں سدھوم پریس کلب رستم کا ایک اہم کردار ہے ، صحافت کے ذریعے علاقہ کے بہت سے اہم مسائل حل ہو چکے ہیں ، پریس کلب رستم کا کردار ہمیشہ عوام کی بلائی کے لئے مثبت ثابت ہوئی ہے اور آئندہ بھی تحصیل رستم کے مسائل میں مثبت ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سدھوم پریس کلب رستم کے سالانہ کابینہ انتخاب کے دوران میٹ دی پریس پروگرام میں ضلعی ممبر ان محمد نعیم باچا ، سہیل خان چارگلی ، اے این پی مرکزی کونسل کے ممبر محمد جمال باچا ایڈوکیٹ ،تحریک انصاف رستم صدر محمد اسلام ، حمداللہ ، اکبر علی ، جے یو آئی کے مولانا مرتضیٰ مہتاب ،ٹی ایم او تحصیل رستم سریر خان ، سماجی شخصیات پرویز خان ،ماسٹراکرام خان، قلندر خان، احمد حسین ،حامد خان، فرزند علی اور دیگر نے خطاب کے دوران کیا مقررین نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافت کے بغیر ریاست کا چلنا ممکن نہیں ہوتا ہماری کوشش ہو گی کی پریس کلب کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور صحافی برادری کے ساتھ مل کر معاشرے کو بہتری کی طرف لانے میں اہم کردار اد ا کرینگے اور جتنے بھی علاقہ رستم کے اہم مسائل ہیں ان کو پریس کلب کے ذریعے ایوان بالا تک پہنچانے میں کو ئی کثر نہیں چھوڑینگے ۔آخر میں مقررین نے سدھوم پریس کلب رستم کے سال 2019کے لئے نئے کابینہ کے انتخاب کے بعد عہدیداران کو مبارک پیش کر دی اور ملک پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے اجتماعی دعا مانگی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر