پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کی : ہمایوں خان
پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو خلائی مخلوق نے وزیراعظم نامزد کیا ہے اور ان کا سو دن پلان مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے اب پلان چھپانے کیلئے نیب کے ذریعے سیاستدانوں کو تنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں جمہوری نظام کو نقصان مل رہا ہے ، ملک کو مہنگائی کے سونامی میں ڈوب دیاہے،ذولفقار علی بھٹونے ملک میں ہمیشہ جمہوری نظام قائم رکھنے کی کوشش کی ہے اور اپنے پوری زندگی غریب عوام کی خدمت میں گزاری ہے پیپلزپارٹی کی قائدین کی جانب سے ملک کیلئے بے لوث خدمت کے بعد پارٹی کے ورکرز بھٹو اور بی بی کے مشن کو جاری رکھے ائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ذولفقار علی بھٹو کے برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی تقریب میں ذولفقار علی بھٹو کے 91سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں صوبائی نائب صدر ایوب شاہ،پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب،ملک طماش خان،پشاورسٹی صدر ذوالفقار افغانی، عضنفرعلی اور دیگر پارٹی رہنماء موجود تھے۔پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کی 1967سے آج تک پیپلزپارٹی نے ملک میں غریب طبقے کو اپنے ساتھ لیکر چلی اور ان کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے جبکہ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا بنیاد بھٹو نے رکھا ہے لیکن آج ملک میں جمہوریت کاصرف نام رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خلائی مخلوق نے ملک پرمسلط کیاہے جس کی وجہ سے ملک کو مختلف مشکلات درپیش ہیں عمران خان نیب کے ذریعے سیاستدانوں کے پگڑیاں اچھال رہی ہے جس کا سب سے بڑا نقصان جمہوریت کو مل رہا ہے اگر احتساب کرنا ہے تو پہلے علیمہ خان کو کرنی چاہیے کیونکہ ان کے پاس ساٹھ ارب روپے کہا سے اآئے ہیں ہم یک طرفہ احتساب کو نہیں مانتے خیبرپپختونخوا صوبے میں بی آر ٹی اور بلین سونامی ٹری میں ریکارڈ کر پشن ہوا ہے جس کی صحیح تحقیقات پر سب خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے زرداری نے بغیر کسی مقدمے کی گیارہ سال جیل کاٹی ہے آج عدالت نے ان کو باعزت بری کر دیا اور اس کے باوجودبلاول بھٹو اوور زرداری پر جھوٹے مقدمے درج کر رہے ہیں اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے ورکرز ملک کی فلاح وبہبود کیلئے بھٹو اور بی بی کے مشن کو جاری رکھے گے آج بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کی مرکزی قیادت پراعتماد کی ایک قرارداد پیش کیا گیا جس کو مشترکہ طور پر منظور کیاگیا۔