اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے کیس کی سماعت 8جنوری کو ہو گی

اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے کیس کی سماعت 8جنوری کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو واپس وطن لانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،درخواست پر سماعت 8جنوری کو ہو گی،اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو واپس وطن لانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کرے گا۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے درخواست پر سماعت 8جنوری کو ہو گی، اس حوالے سے اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات، قومی احتساب بیورو(نیب) اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
سماعت