شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ ،کیک کاٹے گئے

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ ،کیک کاٹے گئے

پشاور ،اضلاع (سٹی رپورٹر، نمائندگان پاکستان )پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں یوم ولادت کے موقع پر پشاور پر یس کلب میں سیمینارکا انعقاد کیاگیا اور بھٹو کے سالگرہ پر کیک کاٹاگیا،سیمینارمیں پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر ایوب شاہ،پی وائی او کے صوبائی صدر سمیع اللہ،پی ایس ایف کے صوبائی صدر راشد آفریدی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد نعیم،انعام اللہ داودزئی،گوہر انقلابی اور دیگر طلباء بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے زندگی میں ہمیشہ متوسط طبقے کی نمائندگی کی اور غریب کیلئے آواز اٹھا ئی جبکہ وہ ہمیشہ سرمایہ درانہ نظام اور ظالموں کے خلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ ذولفقارعلی بھٹواور پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور جمہوریت کیلئے ایک اعلی مقام دیا ہے ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کی نظریات کو آگے لانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے بھٹو نے ملک میں سرمایہ داروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی کیونکہ انہوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹاہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزیو تھ اور پی ایس ایف پارٹی کا ہر اول دستہ ہے اور انہی کیوجہ سے کر پٹ عناصر کی نشاندہی کی جائیگی اورملک میں نوجوان پی ایس ایف اور پیپلز یوتھ کے ذریعے سوشلسٹ انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کاا قتدار نا اہل بندوں کے ہاتھوں میں زبردستی تھما دیا کیونکہ وہ عوامی مینڈیٹ کی بجائے خلائی مخلوق نے نامزد کئے ہیں جس کی وجہ سے جمہوریت کونقصان ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے جس کا نقصان ملک میں جمہوری نظام کو ہے آخر میں بھٹو کے سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹاگیا *پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 91ویں سالگرہ منایاگیا ،جیالوں نے 50پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا اور بھٹو کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی سالگرہ تقریب مردان پریس کلب کے آڈیٹوریم میں ڈویژنل صدر شوکت خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ضلعی صدر نوابزادہ اورنگ زیب خان ہوتی ،سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد ،اورنگ زیب تخت بھائی ،نیازعلی یوسفزئی ،پیپلز یوتھ اور پیپلز ایس ایف کے رہنماؤں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پرمقررین نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالا اور عوام کوسیاسی شعور دیاضلعی صدر نوابزادہ اورنگزیب خان ہوتی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی حقوق پر کبھی سودابازی نہیں کی بھٹو خاندان نے جانوں کے نذرانے دے کرآمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جیالے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چل کر ملک میں جمہوریت اور غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے* شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاراچنار میں پی پی پی کے کارکنان نے سالگرہ کا کیک کا ٹا اس موقع پر صدر پی پی پی کرم حاجی جمیل طوری نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کے جمہوریت اور عوام دوست لیڈر تھا بلکہ جمہوریت اور ملک کے محب وطن رہنما کے عوام دوست لیڈرشپ کے سبب آج بھی بھٹو اور اسکا خاندان ہم سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور آنے والا دور پی پی پی کا ہو گا قبائلی علاقوں کے دوست وہ حکمران ہوتے ہیں جو قبائلی کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں ہیں قبائل بھی پی پی پی کے ساتھ رہے گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر