آڈیٹر جنرل نے فیڈریشنز کے فرانزک آڈٹ کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پرٹیم تشکیل دے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت فیڈریشنز کے فرانزک آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل نے وزیراعظم کی ہدایت پرٹیم تشکیل دے دی،4رکنی آڈٹ ٹیم سپورٹس بورڈ اور فیڈریشنز کا آڈٹ کرے گی۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت فیڈریشنز کا فرانزک آڈٹ شروع کرنے کیلئے آڈیٹر جنرل نے ٹیم تشکیل دے دی،4رکنی آڈٹ ٹیم سپورٹس بورڈ اور فیڈریشنز کا آڈٹ کرے گی۔ پہلے مرحلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں ایتھلیٹکس ،بلیئرڈز اینڈ اسنوکرفیڈریشن، ٹینس، والی بال، اسکواش سمیت دیگر فیڈریشنز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا۔
آڈیٹر جنرل