امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3ہلاک ،4شدید زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3ہلاک ،4شدید زخمی

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹورینس کے گیبل بولنگ ہاؤس میں پیش آیا جہاں رات میں مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کیا۔حملہ آوروں کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔پولیس نے عوام کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کیلیفورنیا فائرنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر