علی رضاعابدی قتل کیس،پولیس کی متحدہ رہنما عامر خان سے تفتیش

علی رضاعابدی قتل کیس،پولیس کی متحدہ رہنما عامر خان سے تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سے تفیتش کی گئی۔ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامرخان کو ہفتہ کی صبح ساؤتھ زون انویسٹی گیشن دفترطلب کیا گیا۔عامرخان ایس ایس پی انوسٹی گیشن سایوتھ کے دفتر پہنچے اورایس ایس پی ساؤتھ پیرمحمد شاہ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجوکے سوال نامے کے جوابات دیئے۔ذرائع کے مطابق سوالنامے میں ایم کیو ایم میں موجود عسکری ونگ کے حوالے سے بھی سوال موجود تھے۔بعدازاں متحدہ رہنماعامر خان میڈیا سے بات کئے بغیر نکل گئے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق عامرخان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماں کوبھی طلب کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے مختلف پہلوں پر کام کر رہے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ جلد پیش رفت ہوگی۔واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے اس سلسلے میں دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان(پی آئی بی گروپ) کے سربراہ فاروق ستارکوبھی انٹرویوکے لئے طلب کیا تھا۔

Bac