حکمران ملک کی ترقی کے لئے کام کریں ، حافظ احمد علی

حکمران ملک کی ترقی کے لئے کام کریں ، حافظ احمد علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س)کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی ارکان ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں ،موجودہ حکمران کچھ کرنے کے بجائے گزشتہ حکمرانوں پر الزامات لگانے میں اپناوقت صرف کررہے ہیں ، عوام حکمرانوں کے موجودہ طرز عمل سے پریشان ہیں ،ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے ،حکمران اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ، غلام مصطفی فاروقی ،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمد علی قمر،عبدالسلام شامزئی ،قاری سیف الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر