میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی 5بھارتی ماہی گیر گرفتار

میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی 5بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے 5بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ایک کشتہ کو بھی قبضے میں لے لیاہے۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدودمیں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ماہی گیروں کی ایک کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔ترجمان کے مطابق کاروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر