ڈیرہ ، اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں آزادانہ فائرنگ

ڈیرہ ، اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں آزادانہ فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کلاچی کے علاقہ گرہ بختیاری میں اراضی کے تنازع پر دوگروپوں میں آزادانہ فائرنگ ‘پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ بندکرادی ۔ تفصیلات کے مطابق اراضی کے تنازع پر تھانہ کلاچی کے علاقہ گرہ بختیارمیں دوگروپوں میں آزادانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ہرطرف بھگڈرمچ گئی اورلوگوں میں خوف وہراس پیداہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع پر کلاچی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی بندہوگیا ۔ کلاچی پولیس نے دونوں گروپوں کے روزی خان ولد حق نواز اورنعمان ولدشیر زمان سکنائے گرہ بختیارکے خلاف506/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر