ڈیرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)حلیم کالونی عید گاہ میں وائرلیس سیٹ اورپستولوں سے مسلح چار ملزمان نے ذیشان عباس خیسوری کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں تین لاکھ روپے کے سعودی ریال اورپچا س ہزار روپے پاکستانی کرنسی چھین لی‘کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں شام کے وقت حلیم کالونی عید گاہ میں چارمسلح ملزمان ذیشان عباس خیسوری کے گھر میں داخل ہوئے ۔ تین ملزمان کے پاس پستول اورایک کے پاس وائرلیس سیٹ تھا۔ ملزمان ن گھر سے سعودی ریال تقریباًتین لاکھ روپے اورپچا ہزار روپے پاکستانی کرنسی زبردستی چھین لی اورفرارہوگئے ۔ کینٹ پولیس نے ذیشان عباس خیسور ی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف392PPCکامقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر