بونیر میں موسم سرما کی پہلی بارش اور شدید برف باری سے موسم انتہائی سرد
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر میں موسم سرما کی پہلی بارش اور شدید برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا۔سیاحتی مقام کلیل کنڈاؤ ،شہیدے سر ،ایلم کے پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ دی ۔منچھلے نوجوانوں نے کلیل کنڈا ؤ کے برف سے لطف اندوز ہوئے۔سرد موسم کی وجہ سے سوختی لکڑی کی مانگ میں زبردست اضافہ ۔کباب کے شوقینوں نے سرد موسم کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے کباب سے مزے لئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات بونیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔جوتاحال جاری ہے۔بونیر کے مشہور سیاحتی مقام کلیل کنڈاؤ ،شہیدے سر اور ایلم کے پہاڑوں پر شدید برف باری ہوئی ہیں ۔برف باری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔بونیر میں شدید برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیاہے۔کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔بازاروں میں ہو ں کا عالم دیکھنے میں ایا۔شدید سردی کی وجہ سے سوختی لکڑی کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں ایا ۔برف باری سے لطف اندوز ہونے والے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر کلیل کنڈاؤ کا رخ کیا ،جہاں انہوں نے برف باری کی ویڈیوں بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔