پاکستان جنوبی ایشیاء اور باقی دنیا سے تعلیم میں سب سے پیچھے ہے ،وسیم حیدر

پاکستان جنوبی ایشیاء اور باقی دنیا سے تعلیم میں سب سے پیچھے ہے ،وسیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ برائے پشاورکالجز وسیم حیدر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل اور صوبائی حکومت طلباء کو تعلیم محروم کررہے ہیں ایک طرف پاکستان جنوبی اشیاء اور باقی دنیا سے تعلیم میں سب سے پیچھے ہے تو دوسری طرف اب کالج انتظامیہ حکومت کے سرپرستی میں 470 طلباء کو امتحان دینے سے منع کررہے ہیں جس کے وجہ سے طلباء کا قیمیتی سال ضائع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی طالبعلم کی کوئی غلطی سے ان کا سال ضائع کرنا حل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کالج انتظامیہ نے پورے سال میں کسی کے خلاف اس معاملہ میں ایک نوٹس تک نہیں کیا اب سالانہ امتحان قریب آتے ہی کالج پرنسپل حاضری کا بہانہ بنا کر طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے دھھمکی دیدی کہ اگر کالج انتظامیہ اور حکومت نے 470طلباء کا مسئلہ حل نہیں کیا تو پر 10 جنوری کو پریس کلب پشاور کے سامنے مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دینگے۔