میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں پی ٹی آئی کا ویژن ہے : فہد اعظم

میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں پی ٹی آئی کا ویژن ہے : فہد اعظم

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) ضلع ناظم فہد اعظم خان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیادوں پر تعیناتی پاکستان تحریک انصاف کی ویژ ن میں شامل ہے اس لئے آج سینکڑوں اساتذہ کو میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے آرڈز جار ی کئے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں روایت سے کے بر عکس ہو تی تھی،نو تعینات اساتذہ پورے لگن کے ساتھ مستقبل کے معیاروں کی کردار سازی پر توجہ دے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل میں نئے بھرتی ہونے والوں اساتذہ کے آرڈرز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر ضلع چارسدہ کے 48یونین کونسلوں میں 287پرائمری سکول ٹیچرز کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد خان ،چیئرمین پبلک سیفٹی ظفرعلی خان اور دیگر افسران موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم اعلیٰ فہد اعظم خان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بنیادوں پر تعیناتی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور اسی منشور پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پورے صوبے میں آج ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کو آرڈز جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ مستقبل میں بھی تمام سرکاری اداروں میں میرٹ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر انہوں نے نو تعینات اساتذہ پر زور دیا کہ پوری ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے ڈیوٹیاں انجام دیا کرے تاکہ حقیقی معنوں میں اس مقدس پیشے کا حق اد ا کیا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر