مردان ، دیورنے غیرت کے نام پر بھابھی ، چچازاد کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

مردان ، دیورنے غیرت کے نام پر بھابھی ، چچازاد کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)نواحی علاقہ گڑھی کپورہ میں غیر ت کے نام پر دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور چچاز اد کو قتل کرڈالا ،واردات کے بعد ملزم فرارہوگیاہے پولیس رپورٹ کے مطابق محلہ بلڑ خیل میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ ملزم عادل نے اپنی 23سالہ بھابھی مسماۃ (س ) اور چچازاد عرفان کو قابل اعتراض حالت میں پایاجس کے بعددونوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ملزم دوہرے قتل کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورکرائم سین کا جائزہ لیا انہوں نے تفتیشی عملے کو ہدایات بھی جاری کیں ۔