جنوبی سوڈان میں پہلی خاتون پائلٹ کی اڑان

جنوبی سوڈان میں پہلی خاتون پائلٹ کی اڑان

خرطوم(آئی این پی/شِنہوا)الویل بول نے جنوبی سوڈان میں کمرشل طیارے کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل فضائیہ میں کیپٹن کے عہدے پر بھرتی ہونے کے بعد جہاز اڑانے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔ غربت، پسماندہ، بنیادی ڈھانچے سے محروم ، بنیادی تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فقدان کا سامنا کرنے اور جنگجوؤں کا شکار رہنے والے جنوبی سوڈان میں کسی خاتون کا اس مقام تک پہنچنا ناممکن نہیں مشکل ضرور ہے۔

مزید : علاقائی