مائیک پومپیو 8جنوری کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائیں گے

مائیک پومپیو 8جنوری کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائیں گے

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو آئندہ ہفتے آٹھ جنوری کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائیں گے۔وہ یہ دورہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے فیصلہ کے بعد کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پومپیو خطے میں امریکی پالیسی بارے امریکی اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔وہ اپنے 8روزہ دورے کے دوران ہردن ،مصر ،بحرین،متحدہ عرب امرات،قطر،سعودی عرب ،عمان اور کویت جائیں گے۔دریں اثناء امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید : علاقائی