اشتعال انگیز تقاریر،مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کیخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب

اشتعال انگیز تقاریر،مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کیخلاف دائراندراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اشتعال انگیز اور پاک فوج کے خلاف تقاریر کرنے پرمولانا فضل الرحمن اور میاں شہباز شریف کے خلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت19 جنوری تک ملتوی کردی۔ا یڈیشنل سیشن جج منصب خان نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چودھری کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی اورعوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا۔
،مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرہ میں آتی ہے ،اسی طرح شہباز شریف نے بھی عوام کو نہ منانے کی تقلید کی ، دونوں راہنماؤں کے خلاف ماڈل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعا کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -