بینکنگ کورٹ نمبر 4 کے جج اشتر عباس کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بینکنگ کورٹ نمبر 4 کے جج اشتر عباس کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور(نامہ نگار) بینکنگ کورٹ نمبر 4 کے جج اشتر عباس نے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا ،بینکنگ کورٹ میں ان کے اعزاز میں الودائی تقریب کا اہتمام کیا گیا رجسٹراربینکنگ کورٹ لیاقت علی اور دیگر نے انہیں گلدستے پیش کئے۔فاضل جج بینکنک کورٹ نمبر 4 اشتر عباس نے چارج چھوڑ دیا ہے۔فاضل جج اشتر عباس ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ تعینات ہو گئے ہیں ،بینکنک کورٹ کے رجسٹرارا ور عدالتی عملے نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی