45سالہ شخص کی لاش برآمد،شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ منتقل

45سالہ شخص کی لاش برآمد،شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ منتقل

لاہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔ پرندہ مارکیٹ کے قریب پڑی ہوئی 45سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا۔

،پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے اورسردی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی