آصف ہاشمی کیخلاف ڈی ایچ اے کیسعارضی طور پر داخل دفتر

آصف ہاشمی کیخلاف ڈی ایچ اے کیسعارضی طور پر داخل دفتر

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف ڈی ایچ اے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ گزشتہ روزآصف ہاشمی کو فرد جرم کیلئے طلب کیا گیاتھا،گزشتہ روزایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیاگیاجس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیااورآئندہ سماعت پر ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے ،آصف ہاشمی کے وکیل کے مطابق عدالت نے پراسکیوٹر سے ریکارڈ کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔عدالت نے کہا جب ریکارڈ نہیں فرد جرم نہیں لگ سکتی، اس پرعدالت نے کیس کو عارضی طورپرداخل دفتر کرتے ہوئے اسے ریکارڈ روم میں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں جوڈیشل کمپلیکس میں آصف ہاشمی نے سماعت کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

مزید : علاقائی