پاکستانی نژاد رابعہ کولیر نے بطور جج سول ڈسٹرکٹ کورٹ کا حلف اٹھا لیا

پاکستانی نژاد رابعہ کولیر نے بطور جج سول ڈسٹرکٹ کورٹ کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن(این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی رابعہ کولیر نے ہوسٹن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ رابعہ چھ نومبر کو ریاست ٹیکساس کی 113 سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج منتخب ہوئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابعہ کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے، جنھوں نے ایک عشرے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر خاص طور پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی منظر پر نمودار ہوئیں۔ وہ ٹیکساس اسٹیٹ بار میں خواتین کی پیشہ ور کمیٹی کے لیے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔چھ نومبر کے انتخابات میں رابعہ کولیر نے اپنے مدِ مقابل ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار، مائیکل لینڈرم کو 530516 کے مقابلے میں 645784 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ اْنھیں 54.9 جب کہ اْن کے مخالف کو 45.1 فی صد ووٹ پڑے۔اِس سے قبل 2016ء میں ٹیکساس کی 11ویں ڈسٹرکٹ عدالت کے لیے ڈیموکریٹک رن آف دوڑ کے دوران کرسٹن ہاکنز نے اْن سے سبقت حاصل کی تھی۔

کرسٹن کو 59.24، جب کہ رابعہ کولیر کو 40.76 فی صد ووٹ پڑے تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر