ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ 15 نشستوں پر 33 امیدواروں کی لسٹ فائنل

ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ 15 نشستوں پر 33 امیدواروں کی لسٹ فائنل

ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 2019ء کے لئے15 نشستوں پر33امیدواروں کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

حتمی لسٹ جا ری کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں الیکشن بورڈکی جانب سے امیدواروں کی جاری حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کی نشست کے لئے 2 امیدواروں محمد ناظم خان اور ارباب احمد سید،نائب صدرکیلئے 4 امیدواروں محمد ثاقب نعیم چودھری،اقبال حسین کشفی،راشد بشیر خان سنگلااور محمد احمد بابر سوئیکارنو،جنرل سیکرٹری کے لئے 5امیدواروں افضل بشیر احمد انصاری،محمد فیاض منصب سکھیرا،محمد احمد نورالمبین خاکوانی،چودھری محمد زاہد حسین اور اظہر حیات بلوچ،لائبریری سیکرٹری کے لئے 4 امیدواروں مہر محمد شہزاد سیال،شیخ محمد ہارون،ملک محمد عمران بھٹہ اور سکینہ منیر،فنانس سیکرٹری کیلئے 2امیدواروں افتخار احمد قریشی اور محمد عمیر رزاق بھٹی جبکہ ممبرمجلس عاملہ کی 10 نشستوں کے لئے 16امیدواروں تصور عباس صدیقی،اعظم حسین ساحل،ریاض حسین رجوانہ،امیر احمد اعوان،میاں سبطین رضا،ملک محمد اصغر عاربی،جاوید اقبال ملک،اشتیاق احمد،محمد عمران،محمدحسیب الرحمان خان،حافظ عبدالروف قادری،محمد سلیم اللہ،جعفر حسین شاہ،طاہر ریاض قریشی،سید فضیل جواد بخاری اور علی شیر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔جبکہ ممبر مجلس عاملہ کی نشست پر ایک امیدوارمحمد اقبال حسین نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔واضح رہے کہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رابعہ اشرف قریشی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔

لسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر