حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ‘ طاہر اقبال چوہدری

حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ‘ طاہر اقبال چوہدری

وہاڑی( بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھسیلمیا سے آگاہی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے طا ہر اقبال چودھری تھے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

سیمینار میں ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کی نما ئندگی سابق سیکرٹری بار رائے عا مر اسلم نے کی اور اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک ، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل ، صدر بار فیاض خان لکھویرا ، تھیلسیمیا سنٹر کے انچار ج ڈاکٹر حفیظ احمد چودھری ، ڈاکٹر قراۃ العین ، سابق سیکرٹری بار ندیم اکرم پرویز ، ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈاکٹر راؤ مسعود اکبر ، ڈاکٹر فاروق جا وید ، ڈاکٹر سلمان رانا ، ڈاکٹر عنا یت انجم، ڈاکٹر منظور حسین ، چیمبر آف کا مرس کے جنرل سیکرٹری خورشید انور ، چیئرمین چودھری آفتاب گجر ، شاہد چودھری، عبدالرشید سمیت تاجروں ، شہریوں اور تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے ورثاء کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے رُکن قومی اسمبلی طا ہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ورثاء کی ہمت اور جرأت کو سلام پیش کر تے ہیں وزیر اعظم پا کستان عمران خان بھی ایک عام آدمی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کو شا ں ہیں دُکھی انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے سیمینار سے اے سی منور حسین مگسی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، ایم ایس ڈاکٹر فا ضل ، صدر بار فیاض احمد خان لکھویرا ، میاں جہا نز یب یو سف، طارق فاروق بھٹی ، ڈاکٹر حفیظ چودھری ، ڈاکٹر قراۃ العین ، رائے عامر اسلم ودیگر نے بھی خطاب کیا اور تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بار ے بتایا آخر پر ایم این اے طا ہراقبال چودھری ، اے سی منور مگسی اور سی ای او ہیلتھ ودیگر نے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

طاہر اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر