تیونس میں داعش سے منحرف نئی تنظیم التوحید والجہاد کے قیام کا انلشاف
تیونس سٹی(سی پی پی )تیونس میں داعش کی ہمنوا تنظیم جند الخلافہ سے منحرف ایک نئی دہشت گرد تنظیم کا انکشاف ہوا ہے جو ملک کے وسطی صوبے سیدی بوزید پر کنٹرول حاصل کر کے وہاں ایک شدت پسند امارت قائم کرنا چاہتی ہے۔یہ انکشاف (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک آپریشن کے دوران سامنے آیا۔آپریشن کے نتیجے میں دو دہشت گرد خود کو دھماکے سے اڑا کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق تیونس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہاگیاکہ سیدی بوزید کے قصبے جلمہ میں مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کا شمار التوحید و الجہاد بریگیڈ کے اہم ترین ارکان میں ہوتا ہے۔ یہ تنظیم جند الخلافہ نامی جماعت سے منحرف ہو کر تشکیل دی گئی ہے اور یہ دہشت گرد کارروائیوں اور سکیورٹی گشتی دستوں اور سکیورٹی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔