شیرشاہ ‘ 3افراد سے 4 کلو ہیروئن ‘ 20 کلو کیمیکل برآمد ‘ تحقیقات شروع

شیرشاہ ‘ 3افراد سے 4 کلو ہیروئن ‘ 20 کلو کیمیکل برآمد ‘ تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) انٹی نارکوٹکس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افرادکوگرفتار کرکے قبضے سے 4 کلو ہیروئن، بیس کلو کیمیکل برآمد کیا ہے۔اے این ایف (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ڈی جی خان اور شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کارروائیوں کرتے ہوئے تین افراد محمد وسیم۔محمد ندیم اور محمد بلال کو حراست میں لیا۔جن کے قبضے سے چار کلو ہیروین۔بیس کلو کیمیکل ہیروئن مکس کرنے والی مشین بھی برآمد کی۔جس کے بعد ناکورٹکس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔