3 منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

3 منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی )سینئر سول جج ملتان نے ہیروئن اور نشہ آور کیمیکل برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

تھانہ اے این ایف کے مطابق ملزمان محمد بلال اور محمد وسیم سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ، ملزم محمد ندیم کے خلاف 2 کلو ہیروئن اور 20 کلو نشہ آور کیمیکل برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جن سے مزید تفتیش درکار نہ ہے اس لیے جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

جیل

مزید : ملتان صفحہ آخر