خیبر ،طورخم پر گاڑی کے ذریعہ اسلحہکی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار

خیبر ،طورخم پر گاڑی کے ذریعہ اسلحہکی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار

خیبر (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر کوئلے کی گاڑی سے اسلحے کی کیپ پکڑی گئی اسلحہ افغانستان سے پاکستان سمگل (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کیا جا رہاتھا اسلحے میں 113 ترکش میڈ ریپیٹر شامل ہیں خاصہ دار فورس نے ڈرایؤر کو گرفتار کرکے مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات میں بند کردیا ، انتظامیہ زرائع،پاک افغان بارڈر طورخم پر خاصہ دارفورس کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں کوئلے سے بھرے ہوئے ٹرالر سے113 ترکش میڈ ریپیٹر برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی طورخم تحصیلدار غیچہ گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر خاصہ دارفورس کو الرٹ کر دیااور گاڑیوں کی تلاشی اور چیکنگ سخت کر دی گئی جس کے نتیجے میں ایک کوئلے سے بھر ے ہوئے ٹرالر سے 113 ریپیٹر ز برآمد کئے ، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء اور استحکام کیلئے ہم تمام اداروں کیساتھ مل کر کام کرینگے اور ہماری یہی کوشش ہو گی کہ بارڈر پر کسی بھی غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہے مذکورہ گاڑی کے ڈرایؤر کا کہنا ہے کہ مجھے اسے کابل سے رنگ روڈ تک کرائے پر لے جانا تھا جس کا مجھے فی رپیٹر 1700 روپے کرایہ کا کہا تھاکاروائی کے بعد بارڈر پر چیکنگ مذید سخت کر دی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر