علیحدہ صوبہ خواب ‘ حکمران بہاولپور کی محرومیوں میں اضافہ کر رہے ہیں ‘ چوہدری سعود مجید

علیحدہ صوبہ خواب ‘ حکمران بہاولپور کی محرومیوں میں اضافہ کر رہے ہیں ‘ ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق مشیروزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ بہاولپورسول ہسپتال مسلم لیگ ن کی حکومت کابہاولپورکے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اسے ختم کرنے کی حکومتی کوششوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاجائیگامسلم لیگی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کوریلیف دینے کے اپنے وعدوں سے مکررہے ہیں اورعوام سے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پہلے سے موجود سہولیات چھیننے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے بہاولپورمیں گائنی، کڈنی، کارڈیک اورچلڈرن کمپلیکسز بنانے کی منظوری دی جس میں سے کڈنی سنٹر اورکارڈیک بلاک مکمل ہوچکے ہیں اوران میں کام جاری ہے جبکہ موجودہ حکومت گائنی اورچلڈرن کمپلیکسز کے شعبہ جات کی تعمیرسے روگردانی کررہی ہے اورسول ہسپتال کوختم کرکے وہاں یہ کمپلیکسز بنانے کاشوشہ چھوڑاگیاہے۔ چوہدری سعودمجید نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اوراسے علیحدہ صوبہ بنانے کے بلندوبانگ دعوے کرنیوالے حکمران بہاولپورکی محرومیوں میں اضافہ کر رہے ہیں بہاولپورکے باشعور عوا م موجودہ حکمرانوں کی دوعملیوں اوریوٹرن کی سیاست سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں اورہم اپنے حق کی خاطرکسی بھی طالع آزماسے ٹکرانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جھوٹ اورگالم گلوچ کی سیاست نے پاکستان کے حالات کوخراب کرکے رکھ دیاہے احتساب کے نام پر انتقام کورواج دیاجارہاہے ہم تحریک انصاف کی منفی سیاست کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے اوربہاولپورکے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر