توانائی بحران ‘ صنعتیں بند ‘ 5 لاکھ سے زائد مزدور متاثر ‘ صورتحال سنگین

توانائی بحران ‘ صنعتیں بند ‘ 5 لاکھ سے زائد مزدور متاثر ‘ صورتحال سنگین

ملتان( سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق صوبائی پارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خانیوال سمیت پورے جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16سے 20گھنٹے تک جاپہنچا ہے جو کہ انتظامیہ اور حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی بندش ناقابل فہم ہے۔ توانائی بحران کی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

وجہ سے عام عوام کے ساتھ ساتھ کسانوں اور صنعت کاروں کے مسائل بھی بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کے شدیدبحران اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں بند ہورہی ہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ صنعتیں بند ہونے سے 5لاکھ سے زائد مزدور متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر لوڈ شیڈنگ پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو صورت حال مزید سنگین ہوگی۔ وزیر اعظم ایک طرف غیر ملکی سرمایہ داروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں تو دوسری طرف گیس کی قلت اورلوڈ شیڈنگ کے عذاب نے ملکی سرمایہ داروں کو بھی بیرون ملک جانے پرمجبور کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس کو نظر انداز کرکے پاکستان کبھی خود کفیل نہیں ہوسکتا۔

صورتحال سنگین

مزید : ملتان صفحہ آخر