چوک سرور شہید ‘ آشنا کی فائرنگ سے خاتون قتل ‘ دوسرا گرفتار ‘ لاش ورثا کے حوالے

چوک سرور شہید ‘ آشنا کی فائرنگ سے خاتون قتل ‘ دوسرا گرفتار ‘ لاش ورثا کے ...

چوک سرور شہید‘مظفر گڑھ (سپیشل رپورٹر‘نامہ نگار) چوک سرور شہید خاتون کو آشنا نے گولیاں مارکرڈالاخاتون کا دوسرا دوست پکڑا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کریم کالونی چوک سرور شہید کی رہائشی خاتون سدرہ مائی زوجہ محمد صدیق جوکہ تین بچوں کی ماں تھی دونوں میاں بیوی ٹیکسٹائل ملز میں کام کرتے ہیں گزشتہ رات جب محمد صدیق احمد حسن (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ملز میں ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا تو ملز کا سدرہ کے ساتھ کام کرنے والا ساجد نامی نوجوان اس کے گھر آگیا ابھی یہ لوگ چائے پینے کی تیاری کررہے تھے کہ سدرہ بی بی کا ایک اور دوست خالد باجوہ دیوار پھلانگ کر اندر آگیا اور اس نے خاتون سدرہ مائی کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا جبکہ وہ ساجد کو بھی مارنا چاہتا تھا کہ اہل محلہ فائرنگ کی آواز سن کر آگئے تو خالد باجوہ مکان کا باہر سے دروازہ بند کرکے فرار ہوگیا سدرہ مائی کی دس سالہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ میری ماں کو انکل خالد نے قتل کیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے ساجد نامی نوجوان کو پکڑ لیا ہے جبکہ خالدباجوہ کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئی ہے پولیس نے مقتولہ سدرہ بی بی کے شوہر محمد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر