1شخص قتل ‘ حادثات میں 5 افراد جاں بحق ‘ خاتون کی خودکشی

1شخص قتل ‘ حادثات میں 5 افراد جاں بحق ‘ خاتون کی خودکشی

ملتان ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ خانیوال ‘ میلسی ‘ رحیمیار خان ‘ لیاقت پور ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) 1 شخص قتل ‘ حادثات میں 5 افراد جاں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

بحق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق وہاڑی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی پیچھے کرتے ہوئے ڈرائیور (باپ) نے اپنے چار سالہ بچے کو کچل ڈالا۔نامعلوم کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 19کسی وہاڑی روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے ٹریکٹر کو پیچھے کرتے ہوئے اپنے چار سالا بیٹے ثاقب کو نیچے دے دیا۔اور وہ جاں بحق ہو گیا۔مزید برآں وہاڑی روڈ شیل پٹرول پمپ کے نزدیک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 28 سالا بلال زخمی ہو گیا۔جسکو ہستال طبی امداد کیلئے داخل کردیا گیا ہے۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں نعمان۔احمد۔کامران۔رشید۔مبشر۔رابعہ۔ لیاقت۔نسرین۔ ابراہیم۔ وجاہت۔نسیم۔عادل۔بنش۔ارشد اور حمیدہ زخمی ہوئے جنکو ابتدائی طبی امداد دیکر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ تونسہ بائی پاس پر مبینہ طورپر اراضی تنازعہ تصادم میں ایک زخمی شخص چل بساجاں بحق کی تعداد دو ہوگئی تفصیلات کے مطابق پیوستہ روز تھانہ صدر کے علاقہ جھوک یار شاہ کے قریب مبینہ طو رپر اراضی تنازعہ فائرنگ کے نتیجہ میں محمد اسحاق نامی شخص گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ حیاتانی گروپ کے پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ رات ان زخمیوں میں ایک زخمی محمد اقبال ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی ملک ضیاء الحق نے بتایا کہ مقدمہ میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تین ملزمان زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ میں کھیلتے ہوا دو سالہ بچی فریج تلے آکر جاں بحق ،تفصیل کے مطابق خانیوالکے نواحی علاقہ چک نمبر67/10-R کھیلتے میں ہو ئے 2 سالہ مہر النساء دختر عابد کے اوپر فریج گر گیا جس کے نتیجہ میں مہرالنساء موقع جاں بحق ہوگئی۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی سے شجاع آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کی بناء پر گرد اور کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا جس سے ایک ہی فیملی کے ماں بیٹا جاں بحق ایک بیٹے کی خوفناک حادثے میں ٹانگیں ٹوٹ گئیں بتایا گیا ہے کہ الجنید کمپنی کی مسافر بس شجاع آباد سے لاہور جاتے ہوئے جیسے ہی میلسی کے قریب گرداور کے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور تیز رفتاری پر قابو نہ پا سکا اور بس موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی جو اسی سڑک سے کرمپور کی جانب جا رہے تھے اور کالیے شاہ کے رہائشی تھے خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون کوثر مائی اور اس کا 18 سالہ بیٹا اورنگزیب اور 12 سالہ ماجد شدید زخمی ہو گئے مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوثر مائی اور اورنگزیب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 سالہ ماجد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جسے تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور طبی امداد کیلئے بھجوادیا گیا ۔رحیمیار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلوناچاقی کے باعث شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز روشن بھیٹ کے رہائشی18سالہ سیماں جی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ18سالہ شادی شدہ سیماں جی نے گھریلو ناچاقی کے باعث گھر میں پڑا ہوا نامعلوم زہر پی لیا تھا جسے حالت خراب ہونے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 18سالہ سیماں جی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اورد م توڑگئی ۔لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق موٹرسائیکل اور بس میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ موضع شاہ فرید جہانیاں ڈاک خانہ میراک سیال تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ کا 46سالہ اللہ دتہ شاہ ولد غلام رسول شاہ حمزہ شوگر ملز جیٹھہ بھٹہ میں ملازمت کرتا تھا آج صبح وہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر چنی گوٹھ سے لیاقت پور کی طرف آرہا تھا کہ باڑی موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے صادق آباد سے پاک پتن جانیوالی مسافر بس سے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ پولیس تھانہ لیاقت پور مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر