پلاٹ کیس، چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی

پلاٹ کیس، چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں چودھری برادران کی انکوائریزبندکرنے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے ریفرنس میں کہا ہے کہ چودھری برادران کے خلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کاکیس چل رہاتھا ،چودھری شجاعت سے 28پلاٹوں سے متعلق تحقیقات کی گئیں،تحقیقات میں معلوم ہواپلاٹس چودھری برادران کے ملازم نے خریدے،نیب نے مزید بتایا کہ چودھری برادران کے خلاف دستاویزی یازبانی شواہدنہیں ملے،نیب نے سورس رپورٹ مستردکرتے ہوئے تحقیقات بندکردیں اور چیئرمین نیب نے انکوائری بندکرنے کی منظوری دے دی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔