خانیوال اراضی سکینڈل ‘3 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

خانیوال اراضی سکینڈل ‘3 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ملتان (وقائع نگار ) پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن لاہور نے خانیوال کی اراضی سکینڈل کے سلسلہ میں انٹی کرپشن نے پی سی بی ایل(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے دو افسران اور ایک پرائیوٹ شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے بھجوا دیا ہے۔انٹی کرپشن ملتان کے ڈائریکٹر امجد شعیب ترین نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں چیئرمین بورڈ بریگیڈیئرر فاروق مان۔سیکرٹری بورڈ چوہدری امتیاز احمد اور پرائیوٹ شخص حافظ عبدالرشید تنور کا نام ڈالنے کیلئے ناموں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا ہے۔تینوں نام سرکل آفیسر خانیوال شاہد شریف کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر