نیب افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی ‘ موبائل فونز برآمد
ملتان (وقائع نگار)نیب کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان سے ریمانڈ کے دوران لاکھوں روپے نقدی اور متعدد (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
موبائل فون برامد کرلیے گئے۔واضح رہے کہ نیب ملتان نے چند روز قبل بہاولپور کی تحصیل یزمان میں کاروائی کرتے ہوئے سید اعجاز حسین کاظمی جبکہ حاصل پور سے محمد ندیم نامی شخص کو حراست میں لیا تھا جو نیب کے جعلی افسر بن کر شہریوں سے رقوم بٹور رہے تھے،دوران ریمانڈ ملزمان کے انکشاف پر نیب نے بہاولپور میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کر 34 لاکھ روپے، 16 موبائل فون، مختلف کمپنیوں کی سمیں اور مہریں برآمد کر لیں۔نیب ترجمان کے مطابق ملزم کے بینک اکاونٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں، نیب حکام کے مطابق ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی نیب کے افسران کے طور پر نام استعمال کرکے نیب کی ساکھ اور عوام کو نقصان پہنچایا۔