ملتان‘ ڈبل سورس کنکشنوں کیخلاف آپریشن شروع ‘ صارفین مشتعل ‘ میپکو ٹیم سے جھگڑے

ملتان‘ ڈبل سورس کنکشنوں کیخلاف آپریشن شروع ‘ صارفین مشتعل ‘ میپکو ٹیم سے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو نے دولت گیٹ تا دہلی گیٹ غیر قانونی ڈبل سورس کنکشنوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔8کنکشن کاٹ دئیے ۔ ڈبل سورس کنکشن والے صارفین جھگڑے پر اتر آئے۔ تفصیل کے مطابق میپکو کی خصوصی ٹیم نے دولت گیٹ سے دہلی گیٹ تک ڈبل سورس کنکشنو ں کے خلاف آپریشن شروع کیا اور 8ڈبل سورس کنکشن کاٹ دئیے ۔ اس پر ڈبل سور س کنکشنوں کے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

حامل مختلف صارفین میپکو ٹیم کے ساتھ جھگڑے پر اتر آئے اور شدید بدتمیزی کی ۔ میپکو ذرائع کے مطابق اب کل بروز سوموار دولت گیٹ تا دہلی گیٹ ڈبل سورس کنکشنوں کے خلاف دوبارہ کارروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر ڈبل سورس کنکشن لگوانے والے صارفین کی طرف سے مزاحمت اور جھگڑے کے پیش نظر پولیس ساتھ ہوگی ۔ واضح رہے کہ ڈبل سورس کنکشنو ں کے باعث سسٹم اوورلوڈ ہو چکا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈبل سورس کنکشن لائن حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں جس کے باعث متعدد لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق و معذور ہو چکے ہیں۔

جھگڑے

مزید : ملتان صفحہ آخر