میپکو ‘ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو کنکشن دینے پر افسروں کو برطرف کرنیکا فیصلہ

میپکو ‘ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو کنکشن دینے پر افسروں کو برطرف کرنیکا ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو کنکشن دینے والے میپکو افسروں واہلکاروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ با اثر فراڈیے ڈویلپرز میں کھلبلی مچ گئی ‘میپکو افسران کو پریشرائز کرنے کی کوششیں کرنے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں میپکو انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے بجلی کنکشن کاٹنے کے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ساتھ ساتھ ملوث میپکو افسروں واہلکاروں کو برطرف کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ ایسی تمام ہاؤسنگ سکیموں کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے جو میپکو کے شعبہ پلاننگ سے منظور شدہ نہیں ہیں ۔انکشاف ہوا ہے کہ متعدد ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے دھوکہ دہی سے باہر کنکشن منظور کرائے اور بجلی اندر ہاؤسنگ سکیم میں لے گئے اور الاٹیوں کو ظاہر کیا کہ ہاؤسنگ سکیم میں بجلی موجود ہے ۔ اس طرح پلاٹوں کو فروخت کرنے کے بعد ڈویلپرز غائب ہو گئے اور ان کی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے والے سائلین پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہو گئے ۔میپکو انتظامیہ نے ایسے تمام کنکشن منقطع کرکے ملوث افسروں و اہلکاروں کو برطرف کرنے کافیصلہ کیاہے۔اس صورتحال میں غیر قانونی سکیموں میں کنکشن لینے والے ڈویلپرز میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ اپنے غیر قانونی کنکشن بچانے کے لئے تمام حربے استعمال کررہے ہیں اور میپکو افسروں کو پریشرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مختلف فورمز پررشوت دے کر ان کے ذریعے میپکو افسروں کوبلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی کا کہنا ہے کہ تما م غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے اور ملوث ملازمین کے خلاف رولز کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے حربے ‘ہتھکنڈے اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا اور رولز کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

برطرف

مزید : ملتان صفحہ آخر