پنجابی فلموں کا زمانہ گزر چکا ہے:سینئراداکار فردوس جمال

پنجابی فلموں کا زمانہ گزر چکا ہے:سینئراداکار فردوس جمال

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارفردوس جمال نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہونے کیلئے ایک دو سال مزید لگ سکتے ہیں‘ انڈین فلموں پر پابندی پاکستانی فلم ڈائریکٹر زکا امتحان ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پنجابی فلموں کا زمانہ گزر چکا ہے اب نئی نسل ایکشن سے بھرپور فلمیں پسند کررہی ہے پاکستان میں انڈین فلموں اور چینلز کی پابندی ہماری فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کیلئے کڑا امتحان ہے اب ان کو چاہیے کہ وہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی کہانیوں والی دیکھائیں۔ تاکہ پاکستان کے شہری اپنی فلمیں دیکھنا شروع کریں۔

مزید : کلچر