عبدالحکیم ارباز خان کی اردو فلم ’’اجنبی ‘‘ کی کاسٹ میں شامل

عبدالحکیم ارباز خان کی اردو فلم ’’اجنبی ‘‘ کی کاسٹ میں شامل

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت پانے والے گھوٹکی کے ماڈل عبدالحکیم ارباز خان کی اردو فلم ’’اجنبی ‘‘ کی کاسٹ میں شامل کر لئے گئے واضح رہے کہ ماڈل گزشتہ ایک سال سے پاکستان کے مختلف فیشن شوز میں ماڈلنگ کر چکے ہیں جس میں شائقین کی طرف سے ہمیشہ انکو بہت دادملی ، مجھے یہ اعزاز ملنے جا رہا ہے کہ میں ایک سپر سٹار کی فلم میں اہم رول کے لئے منتخب ہوا ہوں ان خیالات کا اظہارماڈل عبدالحکیم نے یوا ین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ ماڈلنگ کے بعدایف کے اینڈ کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی نئی آنے والی ارباز خان کی اردو فلم’’ اجنبی‘‘ میں ایک منفرد کردار ادا کریں گے ۔نے ماڈلنگ کے بعد فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اچھی کردار نگاری سے شوبز کی دنیا میں ان مٹ کام کرکے اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور گھوٹکی کا نام روشن کروں گا۔

مزید : کلچر