اداکارہ میرا کی عروسی لباس میں نوجوان لڑکے کے ساتھ تصویر وائرل

اداکارہ میرا کی عروسی لباس میں نوجوان لڑکے کے ساتھ تصویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ موجود ہیں۔میرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منفرد انگریزی میں لکھا کہ سید حسن رضا میرے سٹائلش منیجر ہیں، جو میرا روز مرہ کا شیڈول مرتب کرتے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اگر کوئی ملاقات کرنا چاہتا ہے تو میرے مینیجر سے بلا جھجھک رابطہ کرسکتا ہے۔میرا کی تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور ایک بار پھر اْن کی انگریزی کا مذاق بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ میری غلطی کیونکہ میں سمجھا کہ آپ نے شادی کرلی۔

مزید :

کلچر -