ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان ولی عہد ہونے کے علاوہ مملکت میں کتنی طاقتور شخصیت ہیں ؟ ایسا انکشاف ہو گیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان ولی عہد ہونے کے علاوہ مملکت میں کتنی طاقتور ...
ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان ولی عہد ہونے کے علاوہ مملکت میں کتنی طاقتور شخصیت ہیں ؟ ایسا انکشاف ہو گیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان دورہ پاکستان پر پہنچ گئے جہاں نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا استقبال کیاگیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ وزیراعظم نے خود ان کی گاڑی بھی چلائی ۔

” وکی پیڈیا “ پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد 11 مارچ 1961 کو پیدا ہوئے ، وہ ابو ظہبی کے ولی عہد کے ساتھ ساتھ افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید کی بیماری کے باعث محمد بن زید النہیان بطور ولی عہد صدارت فرائض بھی انجام دیتے ہیں اور بعض اوقات درحقیقت انہیں متحدہ عرب امارات کا حکمران بھی سمجھا جاتاہے ۔

شیخ زید بن سلطان النہیان نومبر 2004میں ولی عہد بنے جبکہ وہ 2005 میں مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی تعینات ہوئے تاہم ایک مہینے کے بعد انہیں جنرل کے رینک پر پروموٹ کر دیا گیا ۔ ولی عہد دسمبر 2004 سے ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں جو کہ ریاست میں منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کی ذمہ دار ہے جبکہ وہ سپریم پٹرولیم کونسل کے ممبر بھی ہیں ۔

وہ وہ اپنے بڑے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے خصوصی معاون بھی رہے ہیں ، ولی عہد ابو ظہبی کونسل فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے سربراہ بھی ہیں ۔

مزید : قومی