وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین اور رزاق داؤد کی کمپنی کو ٹھیکہ ، سابق ترجمان نے ساری کہانی ہی بے نقاب کردی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین اور رزاق داؤد کی کمپنی کو ٹھیکہ ، سابق ترجمان ...
وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین اور رزاق داؤد کی کمپنی کو ٹھیکہ ، سابق ترجمان نے ساری کہانی ہی بے نقاب کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مہمند ڈیم کا ٹھیکہ چینی کمپنی گیژوبا اور ڈیسکون نے 309 ملین ڈالر کی مشترکہ بولی لگا کر حاصل کر لیا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیسکون کے مالک وزیراعظم کے مشیر عبدالررزاق داﺅ د ہیں جس کے باعث و ہ آج کل موضو ع بحث بنے ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داو¿د نے عمران خان کی دورہ چین کے دوران چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جو ان کی دورے میں کسی بھی نجی کمپنی سے واحد ملاقات تھی۔ حکومت میں رہ کر اہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکراو¿ ہے، حکومت کی نیت درست لیکن قابلیت کا فقدان ہے، حکومتی عہدے کے ذریعے جیبیں گرم کرنا کرپشن ہے۔ رزاق داو¿د نے وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران گیزوبا کمپنی حکام سے ملاقات کرائی، گیژوبا واحد نجی کمپنی تھی جس سے وزیراعظم عمران خان ملے اور میں نے گیژوبا کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویریں دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آتا اور 16 دن میں ختم ہوجاتا ہے، کب تک قرضوں سے ملک چلایا جائے گا؟ ملکوں میں دوستی نہیں مفادات ہوتے ہیں، دنیا میں کہیں مفت لنچ نہیں ملتا۔ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات سے 2.8 فیصد شرح سود پر قرض ملا، سعودی عرب سے بھی 3 فیصد سے زیادہ شرح سود پر قرض ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ماضی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، غیریقینی کی صورتحال میں کوئی کاروبار نہیں چل سکتا۔ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کی حکومتی پالیسی کے نتائج نہیں ملے، مہنگائی دو گنا بڑھ چکی ہے، سابق وزیرخزانہ نے روپے کی قدر منجمد رکھنے کیلئے 9 ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونک دیے۔

مزید : قومی