پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان وزیر اعظم ہاوس میں موجود ہیں جہاں وفود کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان کررہے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت ولی عہد محمد بن زید کررہے ہیں۔پاکستانی وفد میں خارجہ، خزانہ، منصوبہ بندی، اور اطلاعات کے وزرا سمیت وزیر پٹرولیم ،مشیر تجارت، وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہورہی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستانی قیادت میں پاکستان کو دی جانے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری اقتصادی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد