مولانا طارق جمیل صحت یاب ہوگئے لیکن یہ پھول پیش کرنے والی خاتون دراصل کون ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

مولانا طارق جمیل صحت یاب ہوگئے لیکن یہ پھول پیش کرنے والی خاتون دراصل کون ہے؟ ...
مولانا طارق جمیل صحت یاب ہوگئے لیکن یہ پھول پیش کرنے والی خاتون دراصل کون ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو انجیو پلاسٹی کے ذریعے سٹنٹ ڈال دیا گیاہے اور اب وہ صحت یابی کی جانب بڑھ ہے ہیں ۔ مولانا طارق جمیل گھر منتقل ہو گئے ہیں جہاں ان کی عیادت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہواہے ، سیاسی و مذہبی شخصیات ان سے ملنے کیلئے پہنچ رہے ہیں اور نیک خواہش کا اظہار کررہے ہیں ۔

مولانا طارق جمیل سے خیبر پختون خوا کی رکن اسمبلی مومنہ باسط نے بھی ملاقات کی اور ان کی عیادت کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ مومنہ باسط نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پربھی شیئر کی ہے ۔

مومنہ باسط خیبر پختون خواہ کی نوجوان رکن اسمبلی ہیں اور وہ زکوةٰ اور اُشر کمیٹی کی چیئر پرسن بھی ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کی سربراہ بھی ہیں ۔

مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مومنہ باسط نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کہ آج مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، وہ انسان جو علم کی روشنی اور کردار سے مالامال ہے ، اللہ انہیں صحت عطا فرمائے ۔

کچھ روز قبل مولانا طار ق جمیل کو دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے علاوہ جوہر ٹاﺅن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تین دن زیر علاج رہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا ۔

مزید : قومی