حکومت کے اقدامات قلیل مدتی، اتنے عرصے میں تو آم بھی تیار نہیں ہوتے: آصف زرداری

حکومت کے اقدامات قلیل مدتی، اتنے عرصے میں تو آم بھی تیار نہیں ہوتے: آصف ...
حکومت کے اقدامات قلیل مدتی، اتنے عرصے میں تو آم بھی تیار نہیں ہوتے: آصف زرداری

  

بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو یہ نوکری نہیں آتی تو یہ کیوں کرتے ہو، مجھے کرکٹ نہیں آتی تو اس لیے میں کھیلنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ جیل جا کر زیادہ مقبول ہوجاتا ہوں، موجودہ حکومت قلیل مدتی اقدامات کر رہی ہے اور اتنی مدت میں تو ہمارے آم کے باغات تیار نہیں ہوتے۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے سیاست کو سیکھا ہے اور اسی لیے میں سیاست کر رہا ہوں جبکہ سیاست کی استاد میری محترمہ بینظیر بھٹو ہیں جنہوں نے مجھے سیاست سکھایا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی رگ رگ میں جمہوریت بستی ہے اسی لیے ہمیں پتہ ہے لوگوں کو کیا چاہیے، اور ہم ان کے لیے اسی طرح اقدامات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے بچے کو معلوم ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو کیا چاہیے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قلیل مدتی اقدامات کر رہی ہے اور اتنی مدت میں تو ہمارے آم کے باغات تیار نہیں ہوتے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت نے کشکول اٹھایاہواہے،حکومت کہتی ہے پہلے 6 ماہ کچھ نہیں ہوسکتا، مجھ پرالزام لگائیں کہ کے پی اوربلوچستان کوان کاحق دیا،50 بلین ڈالراسٹاک مارکیٹ سے اڑگیا،7 لاکھ ایکڑزمین سمندربردہورہی ہے،پورے سندھ میں پانی کی کمی ہے، کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ 90 بلین ڈالرتھی، اب ان کوخیال آیاکہ ملک کوخطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بی عوامی خدمت کی ذمہ داری مجھ پرچھوڑگئے ہیں، ہم کام کریں گے،ہم نے غریبوں کی خدمت کرنی ہے، جب جیل جاتاہوں توزیادہ مقبول ہوتاہوں، ہم نے طے کیاہے کہ بی بی کےمشن کوبڑھاناہے، ایک نہیں 50کیسزبناو¿،ہم سامناکریں گے، آپ کویہ باتیں سمجھ نہیں آتیں تونوکری کیوں کرتے ہو، ہمیں معلوم ہے عوام کوکیاچاہیے،اس لیے عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں