وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ’بھائیوں اور رشتہ داروں‘ کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھالیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ’بھائیوں اور رشتہ داروں‘ کے خلاف اب تک کا سب ...
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ’بھائیوں اور رشتہ داروں‘ کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھالیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بنا کر انہیں سرکاری محکموں میں دکھا کر اپنے کام نکلوانے والے ’بھائیوں اور رشتہ داروں‘ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بعض لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں اور ان کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ بعض جعل ساز وزیر اعلیٰ کے ساتھ لی گئی تصاویر سرکاری محکموں میں دکھاتے اور اپنا تعارف بطور وزیر اعلیٰ کا بھائی یا رشتے دار کرواتے اور اپنا کام نکلوالیتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں سرکاری اہلکاروں پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصویر دکھا کر کام نکلوانے کی کوشش کرے تو اس کا کام نہ کیا جائے اور معاملہ فوری طور پر اپنے محکمے کے اعلیٰ حکام کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے دفتر کو بھی رپورٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک سکول ماسٹر نے ڈی سی کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ لی گئی اپنی تصاویر دکھا کر اپنے ہی سکول کے ہیڈ ماسٹر کا تبادلہ کرادیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور