گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 5 افراد کی جان لے گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں 3 کم سن بچے بھی شامل

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 5 افراد کی جان لے گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں 3 کم ...
گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 5 افراد کی جان لے گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں 3 کم سن بچے بھی شامل

  

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے قلندر آباد میں گیس جمع ہونے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے،مرنے والوں میں میاں بیوی اور3 کم سن بچے شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود قلندر آباد میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے5 افراد خالق حقیقی سے جا ملے،حادثہ کمرے میں گیس جمع کے باعث پیش آیا۔ مقامی ذرائع کیمطابق گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے حادثہ رونما ہوا ،گیس کا وال کھلا ہونے سے رات بھرگیس لیک ہوتی رہی۔ صبح پڑوسیوں کو معلوم ہوا کہ گھر سے کوئی آواز نہیں آ رہی جس پر دروازہ توڑا گیا، گھر میں موجود تمام افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔پانچ افراد کی لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیدباڈیز کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ایبٹ آباد