”ذرائع کہتے ہیں کہ ن لیگ نے چوری سے اجتماعی توبہ کرلی “ صحافی کے اس سوال پر شاہد خاقان عباسی کے جواب نے ہر کسی کو ہنسنے پر مجبور کردیا

”ذرائع کہتے ہیں کہ ن لیگ نے چوری سے اجتماعی توبہ کرلی “ صحافی کے اس سوال پر ...
”ذرائع کہتے ہیں کہ ن لیگ نے چوری سے اجتماعی توبہ کرلی “ صحافی کے اس سوال پر شاہد خاقان عباسی کے جواب نے ہر کسی کو ہنسنے پر مجبور کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے انتہائی مضحکہ خیز سوال پوچھ لیا۔
شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جب سوالوں کی باری آئی تو ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا” گزشتہ دنوں نواز شریف کی جیل کی صفائی کرتے ہوئے تصویر اخبارات کی زینت بنی ہے، ذرائع یہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے یہ تصویر دیکھ کر اجتماعی طور پر چوری سے توبہ کرلی ہے، ایسی بات ہے یا نہیں؟“۔
صحافی کی جانب سے پوچھا جانے والا یہ سوال انتہائی مضحکہ خیز تھا لیکن اس کے انداز پر محفل میں ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے۔ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی اس عجیب و غریب سوال پر مسکرائے بنا نہ رہ پائے۔ سابق وزیر اعظم نے ہنستے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہا ” بڑا اچھا سوال کیا ہے آپ نے لیکن، میں نے نہ ایسی فوٹو دیکھی ہے اور نہ میں نے توبہ کی ہے“۔ شاہد خاقان عباسی کے دلچسپ جواب پر ایک بار پھر نیشنل پریس کلب اسلام آباد قہقہوں سے گونج اٹھا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔