نیوزی لینڈ نےوائٹ واش پر نظریں جمالیں، سری لنکن آخری میچ میں عزت بچانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار

نیوزی لینڈ نےوائٹ واش پر نظریں جمالیں، سری لنکن آخری میچ میں عزت بچانے کے ...
نیوزی لینڈ نےوائٹ واش پر نظریں جمالیں، سری لنکن آخری میچ میں عزت بچانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار

  

نیلسن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ(پرسوں)منگل کے روز نیلسن کے میدان  پر کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور اب انہوں نے سیریز میں وائٹ واش پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر319رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ،اس طرح نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں 2 صفر کی واضح برتری حاصل کر لی ہے اور اب اس نے وائٹ واش پر نظریں جما لی ہیں۔

مزید : کھیل